ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ودیانگرمیں سڑک حادثہ۔ طالبہ ہلاک

ودیانگرمیں سڑک حادثہ۔ طالبہ ہلاک

Thu, 25 Aug 2016 11:26:40    S.O. News Service

بنگلورو،24اگست(ایس او نیوز) شہرکے ودیانگر میں موٹر سائیکل کو تیز رفتار لاری کی ٹکر کے سبب ایک 20سالہ طالبہ ہلاک اور اس کی سہیلی زخمی ہوگئی ۔مرنے والی کی شناخت الہ آباد سے تعلق رکھنے والی ویدیشا پرکاش کے طور پرکی گئی ہے اور وہ شہر کے یلہنکا نیوٹاؤن میں مقیم تھی ،جبکہ اس کے ساتھ گاڑی کی عقبی نشست پرسوار اس کی سہیلی کی شناخت سرشسٹی انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سال سوم کی طالبہ 20سالہ ہرشا کے طور پر کی گئی ہے جس کا تعلق حیدرآباد سے ہے ۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ کل شب تقریبا 11.30بجے اس وقت پیش آیا جب یہ دونوں گاڑی پرکمپے گوڑا انٹرنیشنل ایرپورٹ کی طرف جارہے تھے ۔اسی دوران سامنے سے آرہی ایک تیز رفتار لاری نے ان کی بائیک کو پیچھے سے ٹکر دے دی ۔اس حادثہ میں دونوں شدید طورپرزخمی ہوگئے ۔ ان دونوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ودیشا کو مردہ قرار دیا گیا ۔


Share: